وزیراعظم رواں ماہ کے آخر میں بوسنیا جائیں گے

پاک بوسینیا کے درمیان تجارت کے فروغ کوبڑھانے پربات کریں گے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف رواں ماہ کے آخر میں دو روزہ دورے پر بوسنیا جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف رواں ماہ دسمبرکے آخرمیں2روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہونگے جہاں وہ پاک بوسینیا کے درمیان تجارت کے فروغ کوبڑھانے پربات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک بوسینیا کے درمیان تجارت کا حجم اس وقت ایک ملین ڈالرز سے بھی کم ہے اس لئے وزیراعظم کے دورے کے دوران بوسینیا اورپاکستان کے درمیان تجارت کے حجم کوبڑھانے کیلئے نئے معاہدے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورے کے دوران بوسنیا کے صدراوروزیر اعظم سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور بوسینائی حکام کے ساتھ وزیراعظم بوسنیاکی قیادت سے سرمایہ کاری کی بہترپالیسی بنانے پربھی بات کرینگے۔وزیراعظم نوازشریف اپنے دورہ کے دوران پاک بوسنیا دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :