ْ عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پرصوبے بھرمیں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں ، شہباز شریف

عوام کے جان ومال کے تحفظ اورقیام امن سے بڑھ کرکوئی اورترجیح نہیں ہوسکتی،وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب انتظامیہ کو عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پرصوبے بھرمیں فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اورقیام امن سے بڑھ کرکوئی اورترجیح نہیں ہوسکتی، پلان کے مطابق عیدمیلادالنبی کے جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن سے صوبائی کابینہ کمیٹی امن وامان کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عیدمیلادالنبی ﷺکے موقع پرقانون نافذکرنیوالے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور صوبے بھرمیں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،عوام کے جان ومال کے تحفظ اورقیام امن سے بڑھ کرکوئی اورترجیح نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور عیدمیلادالنبیﷺ کے جلوسوں کی جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے،سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کوئی کوتاہی یاغفلت کی گنجائش نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :