پنجاب میں گزشتہ چند سالوں میں ہونے والی بھرتیوں کا آڈٹ کر دیا جائے گا ، رپورٹس

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پنجاب بھر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ہونے والی بھرتیوں کا آڈٹ کروایا جائے گا ۔کسی بھی محکمہ کے سربراہ ، سیکرٹری یا آئی جی پولیس کے ملوث ہونے کی صورت میں انہیں ان بے ضابطگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان چیف سیکرٹری زاہد سعید نے انتظامی سیکرٹریز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کلرکوں کی بھرتی کے حوالے سے پالیسی پر بھی نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کمپیوٹر سے متعلق انسانی وسائل کا حصول ممکن ہو ۔ زاہد سعید کا کہنا تھا کہ ہم جدید دور میں بڑی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں اور ایسے سٹاف کی ضرورت ہے جو آئی ٹی کو سمجھتے ہوں ۔ ہمیں صرف سٹینو ٹائپسٹ نہیں چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :