شام میں فوری جنگ بندی کی جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:38

․نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے شام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس تناظر میں جمعے کو کینیڈا کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد کے حق میں 122 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ اس کے خلاف صرف تیرہ ووٹ پڑے۔

(جاری ہے)

اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شام میں فوری طور پر سیز فائر کیا جائے اور وہاں پھنسے لوگوں کو فوری مدد پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے چند روز قبل شام کے حوالے سے ایک اہم قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا، جس کے بعد جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد پیش کی گئی۔۔