․ حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاور سیکٹر پروجیکٹس کیلئے صرف 12فیصد فنڈز جاری کئے ، پلاننگ کمیشن کی رپورٹ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پی ایس ڈی پی میں سے پاور سیکٹر پروجیکٹس کیلئے صرف بارہ فیصد فنڈز جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پلاننگ کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت دو دسمبر تک پاور سیکٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کیلئے صرف 15.7ارب روپے جاری کرسکی حالانکہ سالانہ بنیادی پر 130 ارب روپے مختص ہیں اس طرح حکومت واٹر سیکٹر میں 31.7 ارب روپے کے برعکس صرف 6.2ارب روپے جاری کرسکی ہے جو صرف بیس فیصد بنتے ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ڈی پی پروجیکٹس کیلئے رواں سال رقوم کی تقسیم کا گزشتہ سال کی نسبت کم ہیں اور اس کی وجہ ٹیکسوں میں کمی ہے ۔