بھارت ، ریاست تلنگانہ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 افراد ہلاک متعدد زخمی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) بھارت میں ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ایک زیر تعمیر عمارت یکایک گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا حاد ثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :