سکیورٹی فورسز کا خصوصی آپریشن، طالبان کیلئے فنڈز کی فراہمی کے ذرائع پیدا کرنے والے القاعدہ راہنما گرفتار ، وزارت داخلہ کا دعویٰ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:27

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) افغان حکام نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے حالیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ا لقاعدہ کا اہم راہنما طالبان کے لئے فنڈز کے ذرائع پیدا کر رہا تھا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں اہم القاعدہ راہنما کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ طالبان کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے مختلف ذرائع پیدا کر رہا تھا تاہم بیان میں گرفتار کئے گئے القاعدہ رہنما کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی ۔