کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروا ئیاں 15 ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مومن آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتارکیا جن میں یاسمین، ریاض ،اخلاق عرف کھل نائیک اور عبدالحفیظ عرف بلو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمہ یاسمین نے دو دن قبل اپنی سوتن نسرین کو ملزم ریاض کے ساتھ مل کر تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں قتل کے تین کیسز میں مطلوب ملزم اخلاق کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،جبکہ ٹارگٹ کلر عبدالحفیظ عرف بلو کا تعلق گینگ وار سے ہے، ملزم نے ایک شخص کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔گلشن اقبال پولیس نے ضیاء کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9 جواریوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے جوئے میں لگائی گئی رقم اور سامان ملا ہے۔سولجر بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :