حادثے کاشکار طیارہ پی کے661میں پہلے سے ہی فنی خرابی کاانکشاف

چترال سے قبل گلگت کیلئے پروازدوران طیارے کاایک انجن الٹاگھومنے لگ گیاتھا،کپتان اظہرخان نے سنگین فنی خرابی کولاگ بک میں تحریربھی کیاتھا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:10

حادثے کاشکار طیارہ پی کے661میں پہلے سے ہی فنی خرابی کاانکشاف

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء):حویلیاں میں حادثے کاشکار طیارہ پی کے 661میں پہلے سے ہی فنی خرابی کاانکشاف ہواہے۔طیارے نے چترال تااسلام آباد سے قبل گلگت کیلئے پروازکی تھی،طیارہ ابھی لینڈنگ کے قریب تھا کہ طیارے کاایک انجن الٹاگھومنے لگ گیاتھا۔ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان اظہرخان نے فنی خرابی پیداہونے پرطیارے کوکنٹرول میں رکھا۔

(جاری ہے)

طیارے کے کپتان اظہرخان نے سنگین فنی خرابی کولاگ بک میں تحریربھی کیاتھا۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی پاورکم ہونے پرانجن الٹاگھومنے لگتاہے۔طیارے میں فنی خرابی کاعلم ہونے کے باوجودانتظامیہ نے طیارے کوچترال سے اسلام آبادکیلئے روانہ کردیا۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ ایک سال قبل بھی اس طیارے نے جب گلگت سے پروازکی تو اس کاایک انجن بندہوگیاتھا۔طیارے کے کپتان نے بڑی مہارت سے طیارے کوکنٹرول میں رکھا اور لینڈکیا۔جس پرپائلٹ کوانعام بھی دیاگیاتھا۔۔مزیدویڈیودیکھیں