منشیات کے حوالہ سے تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے فوجی اہلکار شاہراہوں پر تعینات رہیں گے، صدر

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:21

منشیات کے حوالہ سے تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے فوجی اہلکار شاہراہوں ..
میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) میکسیکو کے صدر اینیکیو پینا ہیتو نے کہا ہے کہ منشیات کے حوالہ سے تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے فوجی اہلکار شاہراہوں اور گلیوں میں تعنات رہیں گے اور یہ تعیناتی شہریوں کے امن ومان سے مطمئن ہونے تک ہوگی ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق میکسیکوکے صدر نے یہ بات وزیر دفاع کی طرف سے فوجیوں کی سول امورمیں تعیناتی متنازعہ ہونے کی شکایا ت بارے بیان کے بعد کہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ جرائم پیشپ افراد اور منشیا ت کے سمگلروں سے نمٹنا فوج کے اولین فرائض سے مطابقت نہیں رکھتا تاہم ہماری فوج نے ملک بھر میں امن ومان کے قیام اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کا تہیہ کر رکھاہے ۔ صدر اینیکیو پینا ہیتو نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کے باعث ہی ہمارے ملک میں امن وامان قائم ہواہے ۔ 2012 ء میں صدارت سنبھالنے والے اینیکیو پینا ہیتو نے کہا ہے کہ میکسیکو کی سڑکوں پر تعینات فوجی اب اس وقت ہی اپنی فوجی بیرکوں میں واپس جائیں گے جب ملک بھر میں شہری خود کو محفوط محسوس کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :