آسٹریلیا میں4 ہلاکتوں کا باعث بننے وا لی پانی کی سواری کے بغیر سب سے بڑا تھیم پارک دوبارہ کھول دیا گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:21

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) آسٹریلیا میں4 ہلاکتوں کا باعث بننے وا لی پانی کی سواری کے بغیر سب سے بڑا تھیم پارک عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تھنڈر ریور راپیڈا نامی ڈریم لینڈ تفریحی مقام پر 25اکتوبر کو دو خواتین اور دو مرد حادثہ کے باعث ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد پانی کی اس تفریحی سرگرمی کو مسمارکئے جانے کا سامنا ہے ۔

اس تفریحی مقام کے مالک آرڈنٹ لواوسرے کو حادثہ سے نمٹنے کے طریقے اور ہلاک شدگان کی تدفین سے قبل پارک کو دوبارہ کھولنے کی کوشش پر کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ مقامی حکام کے مطابق اس تھیم پارک کے تمام تفریحی جھولوں اور تمام حصوں کو سخت معائینہ کے بعد کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :