پنجاب حکومت مستحق افراد کی تعلیم وتربیت کیلئے معاشی معاونت فراہم کررہی ہے، نغمہ مشتاق لانگ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:17

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر زکوة و عشر نغمہ مشتاق لانگ نے کہاہے کہ غربت سے پاک اورخوشحال معاشرے کے قیام کیلئے معاشی و معاشرتی انصاف اور بھائی چارے کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب ضرورت مند اور مستحق افراد کی تعلیم وتربیت، فنی مہارت اور علاج معالجے کیلئے بہتر اور شفاف طریقے سے معاشی معاونت فراہم کررہی ہے،اس ضمن میں گزارہ الائونس، حصول تعلیم کیلئے وظائف، طبی علاج معالجے، شادی گرانٹ، ووکیشنل ٹریننگ اور فنی مہارتوں کیلئے وظائف فراہم کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں مخیر حضرات کے اجلاس سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات ملک کو درپیش غربت کے مسائل سے نجات دلانے میں زکوة اور عشر کی بروقت فراہمی کے ذریعے اپنا کردار بخوبی اداکررہے ہیںلیکن اس کام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :