بلغاریہ میں ٹرین پٹری سے اترکرقریبی عمارتوں پر چڑھ دوڑی،چارہلاک

20 مکانات تباہ، امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے،ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:17

صوفیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)بلغاریہ میں رونما ہونے مال بردار ریل گاڑی کے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے، ریل گاڑی کے کریش کی وجہ سے کم ازکم بیس مکانات منہدم ہو گئے۔ امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمال مشرقی علاقے میں یہ ٹرین پٹری سے اتر گئی اور قریبی مکانات اس کی زد میں آ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی کے کریش کی وجہ سے کم ازکم بیس مکانات منہدم ہو گئے۔ امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔