جنید جمشید کی کراچی میں رہائشگاہ پر انکے چاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری

مولانا طارق جمیل ،مفتی محمدنعیم اور دیگرعلمائے کرام کی جنید جمشید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:10

جنید جمشید کی کراچی میں رہائشگاہ پر انکے چاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) طیارہ حادثے میں شہیدمعروف نعت خواں جنید جمشید کی کراچی میں رہائشگاہ پر انکے چاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، معروف مبلغ اور جنید جمشید کے قریبی دوست مولانا طارق جمیل بھی اہلخانہ سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی کراچی میں رہائش گاہ پر معروف مبلغ اور مرحوم کے انتہائی قریبی ساتھی مولانا طارق جمیل بھی تعزیت کے لئے پہنچے۔

جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم اور دیگر علما کرام بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے مرحوم کے بھائی سے تعزیت کی۔واضح رہے کہ جنید جمشید کے گھر انکے چاہنے والوں اور دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جنہوں نے جنید جمشید کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جنید جمشید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔