امجد صابری قتل میں ملوث مجرموں کا چالان 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے دہشت گرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے خلاف 20دسمبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملوتی کردی ہے۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں امجد صابری، ملٹری پولیس، رینجرز اہلکاروں اور دیگر مقدمات میں ملوث دہشت گردوں عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کوپیش کیاگیا۔

دوران سماعت پولیس نے عدالت سے امجد صابری، ملٹری پولیس، رینجرز اہلکاروں اور دیگر مقدمات میں چالان پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مہلت دیتے ہوئے دہشت گرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے خلاف 20 دسمبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دہشت گردوں کو گواہوں نے شناخت کر لیا ہے۔ دہشت گرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی نے مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ دہشت گردوں کے خلاف ایف ایس ایل اور دیگر قانونی شہادتیں جمع کرنی ہیں۔ حتمی چالان پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ دہشت گرد عاصم کیپری اور اسحاق کے خلاف 34 اہم ترین مقدمات میں شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :