جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد میں 7منزلہ زیرِ تعمیر عمارت منہدم، 9 افراد ہلاک، ماں بیٹے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد میں 7 منزلہ زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں9 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 سالہ لڑکے اور اس کی والدہ کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 7 منزلہ زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہونے کا واقعہ جمعرات کو دیر گئے پیش آیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مزدور اپنے کنبوں کے ہمراہ اسی عمارت کے تہ خانے میں رہ رہے تھے۔ تین افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور امدادی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ریاست تلنگانہ کی حکومت نے اس عمارت کے مالک کے خلاف تعمیراتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :