شامی جنگی طیاروں کی شمالی شام میں داعش کے خلاف کارروائی،4 جنگجو ہلاک،39 ٹھکانے تباہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:04

دمشق/انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے داعش کی39 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جبکہ 4جنگجو بھی مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج نے بتایا ہے کہ ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے داعش کی39 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کارروائی میں چار جنگجو بھی ہلاک ہو گئے۔ انقرہ حکومت شمالی شام میں ترک نواز کرد باغیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ چار ماہ سے عسکری کارروائی کر رہی ہے تاکہ جہادیوں اور کرد باغیوں کو ترک سرحد سے دور کر دیا جائے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق ملکی سپاہی شمالی شام میں واقع الباب نامی شہر کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ شہر داعش کے جنگجوں کا اہم گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :