بلغاریہ میں ٹرین حادثہ، 4 افراد ہلاک،20زخمی

مال بردار ٹرین پٹری سے اترنے سے قریبی گھر زد میں آ گئے،20 مکانات منہدم ،حکا م

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:04

صوفیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) بلغاریہ میں مال بردار ریل گاڑی کے حادثے میں4افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلغاریہ میں ہفتے کے روز رونما ہونے مال بردار ریل گاڑی کے ایک حادثے میں 4 چار افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی علاقے میں یہ ٹرین پٹری سے اتر گئی اور قریبی مکانات اس کی زد میں آ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی کے کریش کی وجہ سے کم ازکم 20 مکانات منہدم ہو گئے۔ امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :