چین نے2بحری کشتیاں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےحوالے کردیں۔ترجمان میری ٹائم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:43

چین نے2بحری کشتیاں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےحوالے کردیں۔ترجمان ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :چین نے2 بحری کشتیاں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےحوالے کردی ہیں۔ترجمان میری ٹائم کے مطابق چین کی جانب سے کشتیاں حوالے کرنے کی تقریب چین کے شہر گوانگ میں ہوئی۔تقریب میں سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ڈی جی پی ایم ایس اے جمیل اختر اور دیگرافسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نےچین سےسمندری حدودمیں گشت کیلئے2جدیدکشتیاں حاصل کرلی ہیں۔کشتیوں کےحصول سےپاکستان کی سمندری حدودکےتحفظ کی صلاحیت بڑھے گی۔پاک چین اشتراک سے6میں سے2کشتیاں کراچی شپ یارڈمیں تیارکی جارہی ہیں۔دونوں کشتیاں کنٹریکٹ سے 4ماہ قبل ہی تیار ہوگئیں۔ڈی جی ایم ایس اے نے کہا کہ سی پیک کےتناظرمیں مؤثرمیری ٹائم سکیورٹی نہایت اہم ہے۔پاکستان کو2مزیدکشتیاں جنوری 2017میں ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :