کوئٹہ،ایف سی کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ایف سی نے بلوچستان کے علاقوں سوئی اور کوہلو میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے سوئی اور کوہلو میں کارروائی کر کے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 4 رائفلیں ‘ 3 کلو بارود اور 2 راکٹ شامل ہیں جبکہ کارروائی میں ایس ایم جی اور بارودی سرنگ بھی برآمد ہوئی۔