Live Updates

عمران خان کمیشن مانگتے تھے ‘ عدالت نے کمیشن دیا تو عمران خان بھاگ گئے ‘ مخالفوں کو ان کی سیاسی نا عاقبت اندیشی شکست تک لے آئی ‘ مسلم لیگ (ن) اپنے کارکنوں کی محنت کی وجہ سے اقتدار میں آئی ،تحریک انصاف والوں کو میئر کیلئے تائید کنندہ تک نہیں ملا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:04

عمران خان کمیشن مانگتے تھے ‘ عدالت نے کمیشن دیا تو عمران خان بھاگ گئے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ عمران خان کمیشن مانگتے تھے ‘ عدالت نے کمیشن دیا تو عمران خان بھاگ گئے ‘ مخالفوں کو ان کی سیاسی نا عاقبت اندیشی شکست تک لے آئی ‘ مسلم لیگ (ن) اپنے کارکنوں کی محنت کی وجہ سے اقتدار میں آئی ہے ۔ وہ ہفتہ کو سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کل سپریم کورٹ سے بھاگ گئے ‘ مخالفوں کو ان کی سیاسی نا عاقبت اندیشی شکست تک لے آئی ہے ‘ تحریک انصاف والوں کو میئر کیلئے تائید کنندہ تک نہیں ملا‘ سچ بولیں تو یاد نہیں رکھنا پڑتا ‘ جھوٹ پر یاد رکھنا پڑتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) قربانی دینے والے کارکنوں کو کبھی نہیں بھولتی۔ مسلم لیگ (ن) اپنے کارکنوں کی محنت کی وجہ سے اقتدار میں آئی ہے۔ عمران خان کمیشن مانگتے تھے عدالت نے کمیشن دیا تو عمران خان بھاگ گئے۔ پی ٹی آئی کو خود یاد نہیں اس نے کمیشن مانگا تھا۔ جب بار بار جھوٹ بولا جائے تو کچھ یاد نہیں رہتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات