صدر ممنون حسین سے ترک مذہبی امورکے صدرپروفیسر ڈاکٹر محمت گورمزکی سربراہی میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:31

صدر ممنون حسین سے ترک مذہبی امورکے صدرپروفیسر ڈاکٹر محمت گورمزکی سربراہی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ا ور ترکی کے تعلقات دوستی سے بڑھ کر برادرانہ ہیں اور یہ تعلقات مسلم امہ اور انسانیت کی بہتری کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے یہ بات ترک مذہبی امورکے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس نے پروفیسر ڈاکٹر محمت گورمزکی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ترک سفیر بابر گورگن بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ وفود کے مسلسل تبادلوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امام حاطب سکول سسٹم کے قیام کی تجویز کو سراہتے ہیں اور ترکی میں اسلامی یونیورسٹی کی طرز پر قائم ہونے والی جامعہ سے دونوں جامعات کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور علمی تعلقات کو مزیدوسعت دینے کی ضرورت ہے اور دونوں جانب کے طالب علموں کے وفود کے تبادلے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں مذہبی مدارس کو جدید علوم سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مرکزی دھارے میں لایا جا رہا ہے۔ ترک وفد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمت گورمز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری دوستی عالم ارواح میں طے کردی تھی۔ پاکستان کے قومی شاعر اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف کے پیغام میں کوئی فرق نہیں اور دونوں نے مولانا رومی سے فکری فیض حاصل کیا۔ انہوں نے صدرمملکت کا دونوں ممالک کے تعلقات بڑھانے میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :