کراچی سے لاہورآنیوالی پروازنے نان اے سی بس کی اہمیت کااحساس دلادیا

طیارے میں اے سی نہ ہونے پرمسافروں کا شدیداحتجاج،کچھ مسافروں کی حالت غیرہوگئی۔طیارے کے اندرکے مناظرکی ویڈیو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:14

کراچی سے لاہورآنیوالی پروازنے نان اے سی بس کی اہمیت کااحساس دلادیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہورآنیوالی پروازنے مسافروں کونان اے سی بس کی اہمیت کااحساس دلادیا،طیارے میں اے سی نہ ہونے پرمسافروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فلائٹ کے سینئرافسران کے کیبن میں اے سی چل رہاہے لیکن یہاں کیوں نہیں چل رہا۔فلائٹ میں شدیدحبس اورگرمی کاعالم لیکن پھربھی اے سی نہیں چلایاگیا۔

(جاری ہے)

پروازکے اندرکے مناظر پربنائی گئی ایک ویڈیومیں دکھایاگیاہے کہ کراچی سے لاہورآنیوالی پروازمیں انتہائی مریض بھی موجودتھے۔طیارے میں ایک خاتون کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی ۔جس کے باعث مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کیخلاف زبردست احتجاج کیا۔مسافروں نے کہاکہ طیارے کی کھڑکیاں کھول دیں اگراے سی نہیں ہے۔طیارے کی انتظامیہ نے مسافروں مزیدکیاسلوک کیا۔۔ویڈیودکھیں

متعلقہ عنوان :