کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اورمکمل امن تک جاری رہے گا، مراد علی شاہ

شہر قائد میں امن وامان قائم کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تھا،س کے بہترین نتائج حاصل ہوئے، چند لوگوں کی وجہ سے صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، فورسز کی بروقت کارروائی کے ذریعے کشیدہ حالات پر قابو پالیا گیا، جمہوری جماعتوں کو سیاست کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، جو بھی سیاسی جماعت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے گی، اس کام کرنے دیں گے اور تعاون بھی کریں گے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی سخت ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:12

کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اورمکمل امن تک جاری رہے گا، مراد علی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابی اس وقت ہوگی جب یہ ختم ہوگا اور اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔ دھابیجی پر 100 ایم جی ڈی کے پمپنگ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں امن وامان قائم کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اس کے بہترین نتائج حاصل ہوئے گزشتہ روز بھی چند لوگوں کی وجہ سے صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فورسز کی بروقت کارروائی کے ذریعے کشیدہ حالات پر قابو پالیا گیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوری جماعتوں کو سیاست کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور جو بھی سیاسی جماعت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے گی اس کام کرنے دیں گے اور تعاون بھی کریں گے لیکن اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی بھی سخت ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی اس وقت ہوگی جب یہ آپریشن ختم ہوگا اور یہ آپریشن شہر میں موجود آخری جرائم پیشہ فرد ، دہشت گرد اور مکمل امن تک جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر کے مسائل جلد حل ہوں ۔کے فور منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور پانی کی فراہمی کے دیگر منصوبے بھی زیرتکمیل ہیں منصوبے سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اوریہ منصوبہ شہر میں پانی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ دیگر رہ جانے والے منصوبوں پر بھی رواں برس ہی کام شروع کردیا جائے گا، حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو 50 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں، اگر اپنا بجلی گھر بنانا ہے تو حکومت پوری طرح مدد کے لئے تیار ہے ۔

کراچی کے لئے 10 ارب روپے ابتدائی طورپر دینے کی بات کی ہے اور مزید فنڈ بھی رکھے گئے ہیں جون سے قبل فنڈ ختم کرنے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے پیسوں کا انتظام میں کروں گا شہرکی ترقی کے لئے بہترین اسکیمیں بنا کر تمام پیسہ ایمانداری سے خرچ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :