Live Updates

مسلسل جھوٹ بولنے والے کمیشن سے بھاگ گئے ‘ پورے پاکستان نے 3 سال طوطا مینا کی کہانی سنی ‘ کہانی میں لال حویلی کا رنگیلا شیخ رشید بھی شامل تھا ‘ لال حویلی اور بنی گالا والے منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ‘ عمران خان نے عدلیہ پر تاریخی وار کیا ‘ عدالتوں کی توہین پر ان کا ٹرائل ہونا چاہیے ‘ وزیر اعظم زبیدہ آپا کے ٹوٹکوں سے نہیں ووٹوں سے بنتا ہے

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:11

مسلسل جھوٹ بولنے والے کمیشن سے بھاگ گئے ‘ پورے پاکستان نے 3 سال طوطا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلسل جھوٹ بولنے والے کمیشن سے بھاگ گئے ‘ پورے پاکستان نے 3 سال طوطا مینا کی کہانی سنی ‘ کہانی میں لال حویلی کا رنگیلا شیخ رشید بھی شامل تھا ‘ لال حویلی اور بنی گالا والے منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ‘ عمران خان نے عدلیہ پر تاریخی وار کیا ‘ عدالتوں کی توہین پر ان کا ٹرائل ہونا چاہیے ‘ وزیر اعظم زبیدہ آپا کے ٹوٹکوں سے نہیں ووٹوں سے بنتا ہے۔

وہ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں ہے۔ تین سال جھوٹ بولا گیا۔ دھرنے دئیے گئے اب عمران خان کا ٹرائل ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) ٹرائل سے نہیں بھاگتی۔ کل عوام کے سامنے میسج آ گیا کہ عدلیہ کی عزت کون کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کل عدلیہ پر تاریخی وار کیا۔ پورے پاکستان نے طوطا مینا کی کہانی پورے 3 سال سنی ۔

کہانی میں لال حویلی کا رنگیلا شیخ رشید بھی شامل تھا۔ عدالت میں ہماری بے گناہی ثابت ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ مسلسل جھوٹ بولنے والے کمیشن سے بھاگ گئے۔ عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لال حویلی اور بنی گالا والے منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ عدالتوں کی توہین کرنے پر ان کا ٹرائل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم زبیدہ آپا کے ٹوٹکوں سے نہیں عوام کے ووٹوں سے بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلاول کی کوئی پروا نہیں بلاول سڑکوں پر آئیں ۔ لاہور کی سڑکوں پر آئیں گے تو شاید سندھ میں کوئی کام ہو جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات