غربت سے پاک وخوشحال معاشرے کے قیام کیلئے معاشی و معاشرتی انصاف کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے‘ نغمہ مشتاق لانگ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر زکوة و عشر نغمہ مشتاق لانگ نے کہاہے کہ غربت سے پاک اورخوشحال معاشرے کے قیام کے لئے معاشی و معاشرتی انصاف اور بھائی چارے کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب ضرورت مند اور مستحق افراد کی تعلیم وتربیت، فنی مہارت اور علاج معالجے کے لئے بہتر اور شفاف طریقے سے معاشی معاونت فراہم کررہی ہے،اس ضمن میں گزارہ الائونس، حصول تعلیم کے لئے وظائف، طبی علاج معالجے، شادی گرانٹ، ووکیشنل ٹریننگ اور فنی مہارتوں کے لئے وظائف فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں مخیر حضرات کے اجلاس سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات ملک کو درپیش غربت کے مسائل سے نجات دلانے میں زکوة اور عشر کی بروقت فراہمی کے ذریعے اپنا کردار بخوبی اداکررہے ہیںلیکن اس کام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔