جماعةالدعوة پاکستان کا کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی ،سندھ اسمبلی میں پاس کردہ متنازعہ بل کیخلاف پروگراموں کا اعلان
جلسوں و کانفرنسوںمیں ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیری قیادت شریک ہو گی،15دسمبر کو مظفر آباد میں کشمیر کانفرنس، 16دسمبر کو ناصر باغ لاہور میں سقوط مشرقی پاکستان کانفرنس ہو گی، 18دسمبر کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے متنازعہ بل کیخلاف جلسہ، 19دسمبر کو حیدر آباد اور 21دسمبر کو کوئٹہ میں بھی بڑے جلسے ہوں گے‘پروفیسر حافظ محمد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:05
(جاری ہے)
اجلاس میں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، قاری یعقوب شیخ، حافظ طلحہ سعید، ابوالہاشم ربانی، محمد یحییٰ مجاہد،حافظ خالد ولید و دیگر نے شرکت کی۔
جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی مضبوط تحریک آزادی سے سخت پریشان ہے۔ اسے خطرہ ہے کہ جس دن کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل گیا انڈیا کیلئے بھی اپنا وجود برقرار رکھنابھی مشکل ہو جائے گا۔اس لئے وہ اسرائیل سے معاہدے کر رہا اور اسلحہ کے انبار لگا رہا ہے۔اسلام اور مسلمانوں کے دشمن یہ دونوں ملک مل کر وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن اس پر پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ مضبوط و مستحکم کر رہا ہے۔ان حالات میں پاکستان کی حفاظت،مسلمانوں میں باہمی اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہمیں استقامت کے ساتھ یہ کام جاری رکھنا ہے‘ اس سے خطہ میں لڑی جانے والی جنگ میں ان شاء اللہ دشمنان اسلام کو شکست ہو گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی،بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیرپر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔اس نے ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں کمی نہیں آ سکی۔ کشمیریوں کی تکلیف کا درد پاکستانی اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ انہیں کسی صورت بھارت کے ظلم و ستم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ہم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم انکی جدوجہد کو بھلانے والی نہیں ہے۔کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کشمیر ایک وادی کا نہیں بلکہ کرہ ارض پر سب سے بڑی جیل کا نام ہے جس میں لاکھوں لوگ قید ہیں اور بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کے آئین میں یہ بات طے شدہ ہے کہ پاکستان کا سرکار ی مذہب اسلام ہے۔اس ملک میں دین اسلام کو تحفظ فراہم کرنا آئینی مسئلہ ہے۔ سندھ اسمبلی میں حالیہ بل کی منظوری کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ جماعةالدعوة دوسری جماعتوں کو ساتھ ملا کر اس بل کی منظوری کیخلاف تحریک چلائے گی اور اس کیلئے ہمیں اعلیٰ عدالتوں میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے دشمنوں کو سندھ میں پھیلتی ہوئی اسلام کی دعوت برداشت نہیں ہو رہی۔ غیر اسلامی بل پر خاموشی اختیار کی گئی تو کل کو کوئی نیا بل آجائے گا۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں اس وقت اسلام اور کفر کا معرکہ جاری ہے۔ جنگیں صرف گولی سے نہیں لڑی جارہیں۔ہمیںہر جگہ اسلام کی نمائندگی کرنی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.