ْ چنیوٹ میں پولیس کی کارروائی ،خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرنے والا اسمگلر گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:02

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) چنیوٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک منشیات اور اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کر لیا جو خود کو سیکیورٹی اداروں اور حساس اداروں کا اہلکار بتا کر اسمنگلنگ کرتا تھا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ کے علاقے سیال موڑ پر پولیس نے ناکے پر کارروائی کر کے منشیات اور اسلحہ اسمگلر شخص کو گرفتار کر لیا جس کی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 30کلو چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے گرفتار ہونے والے اسمگلر کا نام شاہد ہے جو رینجرز اور حساس اداروں کا اہلکار بن کر منشیات اور اسلحہ اسمگل کرتا تھا ،ملزم قبائلی علاقو ں سے اسلحہ اور منشیات لے کر چنیوٹ آتا تھا اور جب بھی اسے کسی ناکے پر روکا جاتا تو خود کو اہلکار ظاہر کرتا تھا ۔ملزم شاہد کے قبضے سے حساس اداروں اور رینجرز کے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :