افغانستان کے استحکا م کے لیے کام کرتے رہیں گے،امریکہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:02

کابل/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر ایش کارٹر نے کہا ہے کہ افغانستان کے استحکام کے لیے کام کرتے رہیں گے، امریکہ فغانستان کے اقتداراعلی اور اس کے استحکام کے عہد سے وابستہ ہے اور رہے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے گزشتہ روز کابل کا اچانک دورہ کیا۔ صدر اشرف غنی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ امریکہ فغانستان کے اقتداراعلی اور اس کے استحکام کے عہد سے وابستہ ہے اور رہے گا۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پندرہ سالہ جنگ کے مسئلے سے کس طرح نمٹیں گے۔مسڑ ٹرمپ اپنی خارجہ پالیسی کے منصوبوں کی جانب تھوڑے بہت اشارے کرتے رہے ہیں لیکن ان کی انتخابی مہم کے دوران فغان جنگ پر کوئی زیادہ بات نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

مسٹرٹرمپ اور فغان صدر اشرف غنی کے درمیان پچھلے ہفتے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی اور ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر جمعہ کو افغانستان کے دورے پر پہنچے تھے جس کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اس دورے کا مقصد اس ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کی اس ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا تھا۔افغانستان میں اس وقت تقریبا 10 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ وہ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں اور معاونت سے متعلق نیٹو کے ایک بڑے پروگرام کے تحت فغان فورسز کو تربیت اور مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :