سابق قومی کرکٹرثقلین مشتاق نے مرحوم جنیدجمشیدکوانتہائی محبت کرنیوالاشخص قراردیا

انگلینڈ میں تبلیغی جماعت میں جنیدجمشیدکے ساتھ 4مہینے رہا،میرابستربھی ان کے ساتھ لگتاتھا،جنیدکی محبت یہ تھی کہ انہوں نے کئی بارمیرا’سر‘بھی دبایا،میری خدمت کی۔ثقلین مشتاق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:45

سابق قومی کرکٹرثقلین مشتاق نے مرحوم جنیدجمشیدکوانتہائی محبت کرنیوالاشخص ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء):سابق قومی کرکٹرثقلین مشتاق نے مرحوم جنیدجمشیدکے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کاذکرکرتے ہوئے کہاہے کہ تبلیغی جماعت میں جنیدجمشیدکے ساتھ 4مہینے رہا،میرابستربھی ان کے ساتھ لگتاتھا،جنیدکی محبت یہ تھی کہ انہوں نے کئی بارمیرا’سر‘دبایا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ کپ سے واپس آیا تو انجریزبھی تھیں ،بہت پریشان تھا،والدصاحب فوت ہوچکے تھے۔

والد صاحب میرے دوست بھی تھے،ان سے بہت زیادہ مجھے اخلاقی مددملتی تھی۔میں ایک گھرپرتھاتوکچھ لوگ آئے،ان میں جنیدجمشیدبھائی بھی تھے۔انہوں نے مجھے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں،آپ کوسکون ملے گا۔جبکہ میں انجریزکی وجہ سے ٹیم سے باہرتھاپریشان بھی تھا۔

(جاری ہے)

تو میں نے ان سے کہا کہ میں آپ لوگون خے ساتھ چلوں گا۔یہ سب لوگ مجھے جانے کی دعوت دے کرچلے گئے۔

اس کے بعد سعیدبھائی لوگوں کے ساتھ گیاتو میں ان سے کہا کہ زندگی ہے،اللہ نے سب کچھ دیاہواہے،کیوں نہ اچھاانسان بن کرزندگی گزاروں۔وہاں سے میری زندگی بدلناشروع ہوئی۔2004-05ء میں جب میراگھٹنوں کاآپریشن ہواتو میں ڈپریشن میں جاچکاتھا۔ انگلینڈمیں ڈاکٹرکے پاس گیاتواس نے مجھے کہاکہ آپ کوعلاج کرواناہوگااور میڈیسن بھی کھانا پڑے گی۔میں کہا کہ میں تو سپورٹس مین ہوں،لیکن ڈاکٹرنے کہاکہ آپکو میڈیسن کھانی پڑے گی۔

انہی دنوں جنیدبھائی کافون آیا کہ آپ کہاں ہو،میں کہاکہ میں یہاں آپریشن کے سلسلے میں ہوں۔تو جنیدبھائی نے کہا کہ آجاؤ ہم بھی مانچسٹرکے قریب ہی ہیں۔میں ان دنوں ان کے ساتھ 4مہینے تبلیغی جماعت میں رہا۔ان 4مہینوں میں میرابستران کے ساتھ لگتاتھا۔ثقلین مشتاق نے جنیدجمشیدکی محبت کاایک وقعہ بھی بتایا کہ ایک شخص جس نے گولڈکے دانت لگوائے ہوئے تھے اور ون ویلنگ کرتاتھا،توجنیدبھائی اورہم سب اس کے پاس گئے۔اس سے باتیں کی،جس پراس شخص نے 10دن ہمارے ساتھ گزارے۔۔قومی کرکٹرثقلین مشاق نے مزیدکیاکہا،ویڈیودیکھیں