پولینڈ اور پاکستان کے باہمی تعلقات بڑے پرانے ہیں اور ان میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں ، پولش سفیر

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) پولینڈ اور پاکستان کے باہمی تعلقات بڑے پرانے ہیں اور ان میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیوٹر اوپلنسکی نے ہفتہ کو دوسرے انٹر نیشنل مائونٹین فلم فیسٹیول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے باہمی رابطوں کا آغاز 1947ء میں ہوا تھا جب پولش پائلٹس نے پاکستانی پائلٹوں کو تربیت کی اسی طرح کوہ پیمائی کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات انتہائی وسیع ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میرا پہلا گھر ہے جہاں میں 6سال سے زیادہ کا عرصہ گزار چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت اور محتنی لوگوں اور بلند و بالآ پہاڑوں کی سرزمین ہے ،جہاں پر سیاحت اور کوہ پیمائی کیلئے دنیا بھر کے سیاح اور کوہ پیماء آنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :