گلگت بلتستان میں گند م کا کوئی بحران نہیں ، صو با ئی وزیرخوراک محمد شفیق

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:56

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صو با ئی وزیرخوراک گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گند م کا کوئی بحران نہیں ، با لا ئی علا قوں میں گند م کا ذخیرہ کیا گیا ہے ،گند م سپلا ئی میںکوئی بد عنوانی نہیں ہو رہی ، جہاں جہاں سے شکا یا ت موصول ہوئی تھیں میں نے خود گند م کے ہر ڈپوکا دورہ کیا ہے اور شکایات کاازالہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کیا کہ صو با ئی حکو مت ہر کام میں میرٹ کو ترجیح دے رہی ہے ، سبسڈی ختم کر نے کی افوا ہوں میں کوئی صداقت نہیں ، ہماری حکو مت عوامی حکو مت ہے اورہم عوام کو ہر حا ل میں ریلیف دینا چا ہتے ہیں ۔جگلوٹ سکردو روڈ کے حو الے سے انہوںکہاکہ میرا دعویٰ ہے کہ روڈ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہی بنے گا ۔صو با ئی وزیر نے طیا رہ حادثے میں شہداء کے لوا حقین سے تعزیت کا اظہا ر بھی کیا ہے۔