گلگت،حویلیاں کے قریب پی آئی اے طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے ، حا جی محمد ابرا ہیم ثنا ئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:56

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صو با ئی وزیر تعلیم گلگت بلتستان حا جی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ حویلیاں کے قریب پی آئی اے طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے ، ہر فرد کو اس عظیم سانحے پر دکھ ہے ،اس حا دثے کی تحقیقا ت ہو نی چا ہیے ۔انہوں نے طیارہ حادثے میں شہداء کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے صو با ئی وزیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے نظام کو درست کررہے ہیں ،جب تک نظام درست نہیں ہو تا معیاری تعلیم ایک خواب ہی رہے گی ۔

(جاری ہے)

تعلیم یا فتہ معاشرہ قوم کی ترقی کا ضا من ہے ،پڑ ھے لکھے اور قابل افراد ہی قوموں کی تقدیر بد ل سکتے ہیں ،بلتستان یو نیورسٹی کی قیام سے خطے میں تعلیمی انقلا ب آ ئے گا،بے روزگار ی میں کمی واقع ہو گی اور لو گ خو شحا ل ہو نگے ۔انہو ں نے کہا کہ گر لز ہا ئی سکو ل ڈغونی اور بو ائز ہا ئی سکو ل ڈغونی میں انٹر کی سطح پر کلا سوںکے اجر اء کیلئے کوشش کررہے ہیں ،گلگت بلتستان میں تعلیمی پس ما ندگی دور کر نے کیلئے تمام سٹیک ہو لڈرز کے سا تھ مل کر کا م کررہے ہیں انشا ء اللہ بہت جلد اس پر پیش رفت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :