گلگت بلتستان میں لانگ ٹرم بنیادوں پر سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا قیام ناگزیر تھا،اقبال حسن

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:54

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر نلتر میں نو تعمیرپاور پراجیکٹ سے بجلی کی سپلائی میں تاخیر ہو رہی ہے، بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے اورآئندہ چندروز میںگلگت شہر کوبجلی فراہم کر دی جائے گی۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میںلانگ ٹرم بنیادوں پرسرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا قیام ناگزیر تھا۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ صوبے میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لئے موزوں مواقع تلاش کر رہا ہے ا ور سرمایہ کاروں کے لیے صنعت دوست پالیسیوں کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا، حکومت ایسے منصوبوں اور ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جن سے خطے کے قدرتی ماحول کو کسی بھی طرح سے نقصان نہ پہنچے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںعالمی ماحولیاتی اداروں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ گلگت بلتستان میں ماحولیاتی آلودگی اور دیگر نقصانات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں صوبہ ملک کے دیگر علاقوں کے لئے مثال بن جائے گا۔صوبائی وزیرنے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن کو روکنے کے لئے ادارے فعال ہیں اور اب وہ وقت نہیں رہا کہ کوئی بھی شخص احتساب سے بچ سکے۔ صوبائی حکومت اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی اسی لئے بنارہی ہے کہ کرپشن اور تمام چور دروازوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے،کرپشن اور سفارش کلچر کو ختم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات جلد رنگ لائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ولولہ انگیز قیادت اور انکی میر ٹ پر مبنی پا لیسی سے مخالفین بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہیں، صوبا ئی حکو مت نے ڈیڑھ سا ل کے قلیل عرصے میںگلگت بلتستان میں مثالی کام کیا ہے ،گلگت بلتستان کے عوام حکو مت کے ساتھ تعاون کریِں تاکہ مسائل کا تدراک آسانی سے ممکن بنایا جاسکے ۔