صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ تشکیل دے دیا،وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن چیئرمین، اقبال حسن وائس چیئرمین مقرر

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:54

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ قائم کردیا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، وزیر اطلاعات ، ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن وائس چیئرمین ہونگے جبکہ دیگرممبران میں چیف سیکریٹری ، سیکریٹری پلاننگ کامرس اینڈ انڈسٹری ،سیکریٹری فنانس ،سیکریٹری قانون ،سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ،سیکریٹری معدنیات ،کامرس اینڈ انڈسٹری ،سیکریٹری سیاحت ،منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو ،جبکہ پرائیویٹ سیکٹر سے ممبران میں صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس ،چیئر مین پاکستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن ،جی ایم قراقرم کوآپریٹولمیٹڈ اوردیگرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان انوسٹمنٹ بورڈ کے قیام سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور ملکی و غیرملکی سرمایہ کار گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروی میں دلچسپی لیں گے۔

متعلقہ عنوان :