مفتی اعظم فلسطین کی بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی، فلسطینی شہروں میں یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی سازشوں کی مذمت

بیت المقدس مسلمانوں کا شہر ہے، یہودیوں کا نہیں، تاقیامت یہاں کی تمام مساجد میں اذان بلند ہوتی رہے گی، الشیخ محمد حسین

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:47

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) فلسطین کے مفتی اعظم اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی اور فلسطینی شہروں میں یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے دوران اسرا ئیلی فوج کی جانب سے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ کی گئی۔

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور القدس کی دیگر مساجد میں اذان کو یہودیوں کے آرام میں خلل قرار دینے والوں کو بیت المقدس میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ بیت المقدس مسلمانوں کا شہر ہے اور تا قیامت یہاں کی تمام مساجد میں اذان بلند ہوتی رہے گی۔ انہوں نے فلسطین میں قائم یہودی کالونیوں کو قانونی اور آئینی حیثیت دینے کی صہیونی سازشوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :