حما س کا 29 واں یوم تاسیس، غزہ میں نکالے گئے جلوس میں ایک لاکھ افراد کی شرکت

حماس فلسطینی قوم کی نمائندہ قوت ،کسی طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،آزادی کیلئے مزاحمت کے پروگرام سے دستبردار نہیں ہونگے،ڈاکٹر خلیل الحیہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:47

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) حماس کے 29 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے غزہ کی پٹی میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں باکورہ کے مقام پر حماس کے انتیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں کم سے کم ایک لاکھ شہریوں نے شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے تاسیسی اجتماع میں بچوں اور خواتین کے علاوہ بڑی تعداد میں عام شہریوں نے شرکت کی۔ جلوس میں دوسری مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر حماس کے لاکھوں کارکنان نے ہاتھوں میں حماس کے سبز پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی کاز، قومی اصولوں اور آزادی کیلئے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریلی سے حماس کے مقامی رہنماؤں نے خطاب بھی کیا۔ مقررین نے آزادی کیلئے دشمن کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔حماس کے تاسیسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس آزادی کے لیے مزاحمت کے پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کی نمائندہ اور مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا کہ فلسطینی قوم کی نمائندہ قوت ہے اور اسے کسی بھی طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :