پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن ( ورلڈ ہیومن رائٹس ڈی) گزشتہ روز بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اس موقع پر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے انسانی حقوق کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی واکس منعقد کی گئیں جن میں سرکاری و غیر سرکاری حکام سمیت سو ل سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یہ دن منانے کا مقصد عالمی منشور کی یاد تازہ کرنا اور دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے، اس دستاویز کو عالمی سطح پر پہلا منشور مانا جاتا ہے۔انسانی حقوق کا عالمی دن دس دسمبر کو ہر سال منایا جاتا ہے،یہ وہ دن ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کے آفاقی منشور کی توثیق کی تھی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے انسانی حقوق کے آفاقی منشور کی منظوری کے وقت 48 ممالک نے حمایت کی تھی جبکہ سات نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا تھا۔ دس دسمبر پر نوبل امن انعام بھی دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :