مسلم لیگ (ن) کے امید وار کرنل (ر) مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہو گئے، اہلیت ہائیکورٹ میں چیلنج

(ن) لیگ کے پینل پر امیدوار وسیم قادر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ،پی ٹی آئی کا پینل نامکمل ہونے پر کاغذات مسترد مبشر جاوید کے بلا مقابلہ میئر لاہور منتخب ہونے پر پارٹی قیادت کی طرف سے مبارکباد ، لیگی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم ،بھرپور جشن منایا گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے امید وار کرنل (ر) مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہو گئے ، پارٹی قیادت کی طرف سے مبارکباد ، لیگی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کر کے بھرپور جشن منایا گیا جبکہ مبشر جاوید کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پینل پر لارڈ میئر لاہور کے عہدے کیلئے کر نل (ر)مبشر جاویداور وسیم قادر نے کا غذات نامزدگی جمع کر وائے تھے جبکہ تحریک انصاف کے پینل پر عفیف صدیقی نے میئر لاہور جبکہ ڈپٹی میئر کے لئے اظہر حسین ، انیلہ ساجد، زمان خان نے کا غذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔

تحریک انصاف کاپینل نامکمل ہونے پر کا غذات نامزدگی مستر د کردئیے گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پینل کے دوسرے امیدوار وسیم قادر نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔

(جاری ہے)

جس کی بناء پر کرنل (ر) مبشرجاوید بلا مقابلہ لارڈ میئر لاہور منتخب ہو گئے ۔ کرنل (ر) مبشر جاوید کے بلا مقابلہ لارڈ میئر لاہور منتخب ہونے پر پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی جبکہ لیگی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کر کے بھرپور جشن منایا گیا ۔

اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔ دوسری جانب نو منتخب لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید کی اہلیت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔میاں شکیل ایڈوکیٹ کی جانب سے کرنل (ر) مبشر جاوید کی اہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ کرنل (ر) مبشر جاوید چیف وارڈن سول ڈیفنس کے سرکا ری عہدے پر تعینات رہے ہیں اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی قائم کردہ یو نیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ ہیں ، وہ سرکاری خدمات کا ما ہانہ اعزازیہ بھی وصول کر رہے ہیں ، انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں جس کی وجہ سے وہ صادق اور امین نہیں رہے اور وہ آرٹیکل 62، 63پر پو را نہیں اترتے ۔

آئین کے مطابق سرکاری ملازم ریٹائرڈ ہونے کے دو سال مکمل ہونے تک سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مبشر جاوید لارڈ میئر لاہور کے عہدے کے اہل نہیں ، انکے کے کا غذات نامزدگی کو کا لعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :