جنیدجمشیدکی پہلی بیوی عائشہ کوبہت زیادہ صدمہ،غم سے نڈھال ہے

طیارہ حادثہ کی رات بچوں کومیڈیسن پلائی ہوئی تھی،لیکن پھربھی بچے اپنے والد جنیدکیلئے فکرمندتھے۔قریبی عزیزجنیدجمشیدکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:11

جنیدجمشیدکی پہلی بیوی عائشہ کوبہت زیادہ صدمہ،غم سے نڈھال ہے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :طیاے حادثے میں معروف نعت خواں جنیدجمشیدکے جاں بحق ہونے پران کی فیملی کوشدید صدمہ پہنچاہے، جنیدجمشیدکے گھرمیں سوگ کاعالم اور بچے بھی غم سے نڈھال ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں مرحوم جنیدجمشیدکے قریبی عزیزکاکہناہے کہ طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے سے ان کی بیوی عائشہ کوبہت زیادہ صدمہ پہنچاہے ،ہمیں اسی کی فکرہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں جنیدجمشیدکے جاں بحق ہونے کے واقعے کو درمیان والے بیٹے بابرنے بہت زیادہ دل پرلگایا۔سارے بچے بہت پریشان تھے۔بچوں کومیڈیسن پلائی ہوئی تھی کہ وہ سوجائیں،لیکن بچے پھربھی تھوڑی تھوڑی دیربعدپوچھتے تھے کہ اماں ابھی کوئی خبرآئی ہے؟ہم سب کے لیے جنیداتنے خاص تھے۔تو فیملی کیلئے وہ کتنے خاص ہونگے؟انہوں نے مزیدبتایا کہ جنیدجمشیدکی بیوی عائشہ کاکہناہے کہ جنید اتناپیارکرنے والاشوہرنہ ہوتاتو شاید آسان ہوتا۔لیکن وہ بہت محبت اور پیارکرنے والاشوہرتھے۔

متعلقہ عنوان :