گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کی انکواری رپورٹ تیار کرلی گئی ،ْ ایک دو روز میں وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیگی

جہاز پر دوہزار لیٹر پیڑول کی موجودگی کے باوجود جہاز کی کٹائی کاکام کیا گیا ،اور کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں ،ْرپورٹ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں گذشتہ ماہ آتشزدگی کے وا قعہ کی انکواری رپورٹ تیار کرلی گئی جوایک دو روز میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی جائے گی ۔واقعہ میں 30سے زائد مزدور جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق یکم نومبر کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز کوتوڑنے کے دوران ہونے والے دھماکہ اور آگ نے 30سے زائد مزدور جان لے لی تھی ،ْ 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے ،صوبائی حکومت نے سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی کی سربراہی میں پانچ رکنی انکواری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ایک ماہ میں واقعہ کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ تیار کرلی ۔

رپورٹ میں واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا گیا ،ْواقعہ میں تحریب کاری کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اسے انسانی غفلت ،لاپروائی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاز پر دوہزار لیٹر پیڑول کی موجودگی کے باوجود جہاز کی کٹائی کاکام کیا گیا ،اور کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مزدوروں کو شپ بریکنگ کی جدید سہولیات اور طبی سہولیات کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، رپورٹ میں گڈانی شپ بریکنگ میں مستقبل میں ایسا واقعات کی روک تھام اور شپ بریکنگ کے حوالے سے جدید طریقے اپنانے کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئی ہیں ۔انکواری رپورٹ وزیراعلیٰ بلو چستان کی منظوری کے بعد عام کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :