پاکستان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیا ن مذاکرات کامیاب ،ْ باب دوستی کوایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:40

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) چمن سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز میں مذاکرات کے بعد باب دوستی کوایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا جس کے بعد پاک افغان سرحد پر مال بردار تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق جمعہ کو چمن بارڈر پر باب دوستی پر افغانستان کی حدود سے نامعلوم افراد نے پتھرائوکر کے باب دوستی کے شیشے توڑ دئیے تھے جس کے بعد ایف سی حکام نے باب دوستی کو احتجاجاً بند کر دیا تھا جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہو گئی تھی ۔

ہفتہ کی صبح سرحدی فورسز کے درمیان مذاکرات کے بعد باب دوستی کو دوبارہ کھول دیا گیا جس سے سرحدی تجارت بھی بحال ہو گئی ہے ، چمن سے سیکڑوں مال بردار تجارتی ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :