طیارہ حادثہ ،ْتحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم کی 24 گھنٹوں میں پاکستان آمد متوقع

فرانس کی تحقیقاتی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی ،ْذرائع حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر آئندہ 2 سے 3 روز میں فرانس بھیج دیا جائیگا ،ْنجی ٹی وی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) فرانسیسی ٹیم کی پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کیلئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فرانس کی تحقیقاتی ٹیم پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ فرانس کی تحقیقاتی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی جبکہ تحقیقات میں مزید 2 سے 3 ہفتے لگ لگ سکتے۔دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر آئندہ 2 سے 3 روز میں فرانس بھیج دیا جائے گا جہاں اسے ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ایس آئی بی کے ارکان فرانس لے کر جائیں گے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ 3 روز قبل چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خوان جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :