ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں 4کمپنیاں بند کرنے کا عندیہ دیدیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:01

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں 4کمپنیاں بند کرنے کا عندیہ دیدیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اپنی چار کمپنیوں کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دی ٹرمپ آرگنائزیشن کے جنرل کونسل ایلن گارڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں، جس کی رو سے ٹرمپ وہاں کاروبار کرنے پابند ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں فیکٹریاں لگنا اور بند ہونا معمول کی روٹین ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق نو منتخب امریکی صدر کا سعودی عرب میں کمپنیاں بند کرنے کا مقصد مخالفین کی تنقید سے بچنا ہے۔یاد رہے چند روز قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان وہ دسمبر کی 15 تاریخ کو ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہد صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔