وزیر اعلی پنجاب کا ویژن،پنجاب بھر میں جعلی ادویات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ‘ خواجہ عمران نذیر

جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس کینسل کرکے بھاری جرمانے اور جیلوں میں بند کیا جائیگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں جعلی ادویات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام ہسپتالوں کی کارکردگی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کی جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس کینسل کردیئے جائیں گے اور انہیں بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں بند کیا جائے گا۔ تاکہ جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے حوالے سے بے حد سنجیدہ ہیں اور عوام کو بہتری طبی سہولیات پہنچانے کے عمل کو ترجیح دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام ڈرگ انسپکٹرز اور انسپکشن ٹیموں کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں اور کسی کام میں کسی بھی قسم کی غلطی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کی روک تھا م کیلئے شہروں اور دیہاتوں میں موجودہ میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کا عمل یقینی بنایاجائے گااس کے ساتھ ساتھ نجی کلینکس کی چیکنگ کی جائے گی اور وہاں استعمال ہونے والے میڈیکل ایمپلائنس اور ادویات کے معیار اور معیاد کی بھی چیکنگ کی جائے گی تاکہ ذاتی مفاد کی خاطر عوام الناس کی قیمتی زندگیوں سے کھلنے والوں کی سرکوبی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :