چین ،ٹیلی کام فراڈمیں ملوث109افراد گرفتار

کریک ڈائون میں2ہزار پولیس اہلکاروں نے کتوں اور ڈرون کی مددسے حصہ لیا مہم جاری رہے گی ملوث افرا د کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،وزارت پبلک سیکیورٹی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:59

نینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چین کے جنوبی خودمختار علاقے گوانگ ژی ژوانگ سے پولیس نے 109مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ان افراد پر ٹیلی کام فراڈمیں ملوث ہونیکا الزام ہے،ملزمان کے خلاف کریک ڈائون میں 2000سے زیادہ پولیس اہلکاروںنے کتوں اور ڈرون کی مدد سے بین یانگ کائونٹی اور ملحقہ علاقوںمیں آپریشن کیا،یہ آپریشن ٹیلی کام فراڈ کے خلاف حکومت کی خصوصی مہم کا حصہ ہے،جس کی قیادت پبلک سیکیورٹی کی وزارت گوانگ ژی کا محکمہ پبلک سیکیورٹی 26نومبر سے کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

نینگ کے پولیس حکام کے مطابق اس مہم کے دوران 186افراد کو گرفتار کیا گیا یہ افراد شہر میں گینگ کی صورت میں کام کر رہے تھے۔پولیس نے 200کمپیوٹر،300موبائل،10پیجر،600بنک کارڈ اور 5بندوقیں بھی اپنے قبضے میں لے لی لیں۔یاد رہے کہ چین میں شہریوں کیلئے بندوق وغیر ہ رکھنا منع ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ٹیلی کام فراڈ کے خلاف مہم جاری رہے گی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا

متعلقہ عنوان :