ساڑھے 6لاکھ چینی سیاحوں نے کمبوڈیا کا رخ کیا

کمبوڈیا آنے والے سیاحوںمیں ویتنام پہلے،چین دوسرے نمبر پر رہا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:59

نوم پنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) رواں سال کے پہلے دس مہینوں میں 6لاکھ53ہزار144چینیوں نے چھٹیاںمنانے کیلئے کمبوڈیا کا رخ کیا،یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے،کمبوڈیا میں چھٹیاں منانے والے سیاحوںمیں چینی سیاحوں کی تعداد 16.7فیصد ہے،یہ وہ تعداد ہے جو جنوری سے اکتوبر تک ریکارڈ کی گئی،ایشیائی ممالک میں ویتنام کے بعد سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے چین کا دوسرا نمبر ہے،ویتنام کے 7لاکھ68ہزار607افراد نے اسی مدت کے دوران کمبوڈیا کا سفر کیا،یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات کمبوڈیا کے وزیراعظم سمدیش ٹیکو نے یہاں فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سال کے اختتام پر کمبوڈیا آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد 8لاکھ تک پہنچ جائے گی

متعلقہ عنوان :