فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومت ضرورت سے زیادہ اقدامات کررہی ہے، یورپی کونسل کی تنقید

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:43

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)یورپی کونسل کے ماہرین نے کہا ہے کہ رواں برس جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد جوابی اقدامات کرنے میںترک حکومت ضرورت سے زیادہ دور نکل گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ماہرین نے کہاکہ حکومتی اقدامات ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ایمرجنسی نافذ کرنے کی اچھی وجوہات ضرور موجود تھیں لیکن خطرناک مسلح سازش کی ناکامی کے بعد کیے گئے اقدامات ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی حدود سے باہر نکل گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہزاروں افراد کو مضبوط شواہد کے بغیر صرف شبے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ یورپی کونسل کے ماہرین دساتیر کو وینس کمیشن بھی کہا جاتا ہے۔