وزیر اعلیٰ پنجاب طبی معائنے کے بعدکل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں ، سرکاری ٹی وی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:21

وزیر اعلیٰ پنجاب طبی معائنے کے بعدکل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کل ( اتوار) کے روز لندن سے وطن واپس پہنچیں گے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنے طبی معائنے کیلئے لندن گئے تھے ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف لاہور سے ترکی روانہ ہوئے تھے جہاں انہوںنے عبد اللہ گل میوزیم اور لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی تھیں ۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ لندن روانہ ہو گئے تھے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومتی امور کی انجام دہی کے دوران وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے سینے میں اچانک تکلیف محسوس ہوئی تھی جس پر انہیں طبی امداد کے لئے نجی ہسپتال لیجایا گیا ۔وزیر اعلیٰ کے معمول کے ٹیسٹ ڈیڑھ ماہ قبل شیڈول تھے لیکن وہ مصروفیات کے باعث لندن نہیںجا سکے تھے ۔

متعلقہ عنوان :