طارق فاطمی کی امریکی سینیٹر باب کورکر سے ملاقات

پاکستان نے بھارت کے معاندانہ رویے کے باعث جنوبی ایشیا میں امن پر پڑنے والے منفی اثرات سے امریکی قیادت کو آگاہ کردیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:21

طارق فاطمی کی امریکی سینیٹر باب کورکر سے ملاقات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کورکر اور سینئر رکن بین کارڈِن سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طارق فاطمی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشان دہی کی اور بتایا کہ بھارت نے کنٹرول لائن پر بھی کشیدگی برقرار رکھی ہے۔امریکی سینیٹ کمیٹی کی قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :